Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    مشی گن نے 2026 سائکلوسپورا پھیلنے میں دو اموات کی تصدیق کی، ریاستی رپورٹس

    اگست 4, 2026

    حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی واشنگٹن کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 67,000 رہائشیوں کا انخلا کیا

    اگست 4, 2026

    برطانیہ کی ترقی افراط زر اور ملازمتوں کے دباؤ کی وجہ سے برقرار ہے۔

    اگست 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    jamijahannuma.comjamijahannuma.com
    • خبریں
    • کاروبار
    • سفر
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • صحت
    • آٹوموٹو
    • تفریح
    • لگژری
    jamijahannuma.comjamijahannuma.com
    گھر » صدر پاکستان کی شنگھائی میں ایس یو ایس انیوارونمنٹ حکام سے ملاقات، کچرے سے توانائی پیدا کرنے میں تعاون پر بات چیت
    PR Newswire

    صدر پاکستان کی شنگھائی میں ایس یو ایس انیوارونمنٹ حکام سے ملاقات، کچرے سے توانائی پیدا کرنے میں تعاون پر بات چیت

    ستمبر 18, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    شنگھائی (18 ستمبر 2025): صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے دورہ شنگھائی کے دوران چین کی معروف ماحولیاتی کمپنی ایس یو ایس انیوارونمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر ژو ژیاوپنگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے شہری فضلہ مینجمنٹ، ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں اور مربوط فضلہ پروسیسنگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور مستقبل میں عملی تعاون کی راہیں ہموار کرنے پر اتفاق کیا۔

     ملاقت کے دوران صدر زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، خصوصاً صوبہ سندھ، کو جدید فضلہ کے انتظامی  نظاموں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اس شعبے میں ایس یو ایس انیوارونمنٹ کی تکنیکی مہارت اور کامیاب تجربات کو سراہتے ہوئے کمپنی کو پاکستان میں شراکت داری کی دعوت دی۔

    مسٹر ژو نے صدر پاکستان اور ان کے وفد کو کمپنی کے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس یو ایس انیوارونمنٹ ویسٹ ٹو انرجی، شہری فضلہ کی مربوط پروسیسنگ اور جدید ماحولیاتی حل فراہم کرنے میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نہ صرف تکنیکی خدمات فراہم کرتی ہے بلکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری، تعمیر اور طویل مدتی آپریشن مینجمنٹ کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور مقامی ماحولیات کو بہتر بنانے میں بھرپور تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

    ایس یو ایس انیوارونمنٹ عالمی سطح پر ایک معروف ادارہ ہے جو ٹیکنالوجی کی جدت اور گرین ڈویلپمنٹ کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ازبکستان اور عراق میں کمپنی کے ویسٹ ٹو انرجی منصوبے ’’گرین سلک روڈ‘‘ کے وژن کے تحت نمایاں مثالیں سمجھے جاتے ہیں۔

    کمپنی نے اعلان کیا کہ آئندہ بھی وہ اپنی تکنیکی برتری کو بروئے کار لا کر مزید ممالک کو جدید فضلہ مینجمنٹ کے حل فراہم کرے گی اور عالمی سطح پر سبز معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    ایس یو ایس کے بارے میں

    ایس یو ایس انیوارونمنٹ اس وقت دنیا کی نمایاں جامع ماحولیاتی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ جون 2025 تک، کمپنی نے دنیا بھر میں 11 مینجمنٹ مراکز قائم کیے جو 10 کروڑ سے زائد آبادی کو ماحولیاتی اور توانائی کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ SUS نے اب تک 90 ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں (ایکو انڈسٹریل پارکس) میں سرمایہ کاری کی ہے، جن کے ذریعے روزانہ تقریباً 1,20,000 ٹن فضلہ پروسیس ہوتا ہے اور سالانہ تقریباً 18,000 GWh گرین بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں کمپنی کی ٹیکنالوجی 300 سے زائد ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس میں استعمال ہو رہی ہے۔

    *یہ اعداد و شمار چین کے انوائرمنٹل سینیٹیشن نیٹ اور عوامی طور پر دستیاب معلومات سے لیے گئے ہیں، جو مجموعی ڈیزائن کے پیمانے پر مبنی ہیں، اور ۳۰ جون ۲۰۲۵ تک کی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔

    رابطہ: لیمون ہی،

    hely@shsus.com

    ایڈیٹر کا انتخاب

    آکسفرڈ انٹرنیشنل ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ نے وقت کے لحاظ سے حساس طلباء کی درخواستوں کو سپورٹ کرنے کے لیے آکسفرڈ ELLT ایکسپریس کا آغاز کیا

    اگست 4, 2026

    Huasun Energy پاکستان کی سولر مارکیٹ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صنعتی رہنماؤں کے ساتھ شامل

    جولائی 31, 2026

    Milliken نے Advance Polypropylene Solutions کی بڑھتی ہوئی مانگ کو سہارا دینے کے لیے Millad ClearX™ 9000 کی تجارتی پیداوار شروع کردی

    جولائی 30, 2026
    تازہ ترین خبریں

    مشی گن نے 2026 سائکلوسپورا پھیلنے میں دو اموات کی تصدیق کی، ریاستی رپورٹس

    صحت اگست 4, 2026

    مشی گن / RankWire.AI / – مشی گن کے محکمہ صحت اور انسانی خدمات نے…

    حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی واشنگٹن کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 67,000 رہائشیوں کا انخلا کیا

    اگست 4, 2026

    برطانیہ کی ترقی افراط زر اور ملازمتوں کے دباؤ کی وجہ سے برقرار ہے۔

    اگست 4, 2026

    ڈی آر کانگو میں ایبولا نے 30 جولائی تک بے مثال 3,605 تصدیق شدہ کیسز کو نشانہ بنایا

    اگست 3, 2026

    آسٹریا نے جولائی کے درجہ حرارت کو € 1.4 بلین کے نقصانات کے طور پر ریکارڈ کیا

    اگست 3, 2026

    پلگ ان لانچ کرنے سے پہلے یوکے کی شمسی صلاحیت 22.8 GW تک پہنچ گئی۔

    اگست 3, 2026

    آسٹریلوی حکومت قومی معذوری بیمہ اسکیم کے لیے نئے قواعد نافذ کرتی ہے۔

    اگست 1, 2026
    © 2023 Jam I Jahan Numa | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.