Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    دی کافی بین اینڈ ٹی لیف® کے 63 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا — Make It Yours کے ساتھ

    اکتوبر 16, 2026

    3iQ کو ابوظہبی کے IFC سے اصولی منظوری مل گئی

    اکتوبر 14, 2026

    میٹا پیچیدہ کاموں کے لیے نئے میوزک ونڈر ماڈلز کے ساتھ اے آئی کی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔

    اکتوبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    jamijahannuma.comjamijahannuma.com
    • خبریں
    • کاروبار
    • سفر
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • صحت
    • آٹوموٹو
    • تفریح
    • لگژری
    jamijahannuma.comjamijahannuma.com
    گھر » GoDaddy: تین طریقے جن کے ذریعہ AI ٹولز چھوٹے کاروباروں کے لیے افادیت کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
    PR Newswire

    GoDaddy: تین طریقے جن کے ذریعہ AI ٹولز چھوٹے کاروباروں کے لیے افادیت کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

    اکتوبر 25, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    اسلام آباد ، 23 اکتوبر 2024 /PRNewswire/ — آپ آج تقریباً ہر جگہ جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کا استعمال دیکھ رہے ہیں۔ اس سال کے GoDaddy گلوبل انٹرپرنیورشپ سروے کے مطابق، 94% جواب دہندگان نے اطلاع دی ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن نے ان کے چھوٹے کاروبار میں کام کے عمل کو پہلے ہی قابل غور حد تک بہتر بنایا ہے۔  GoDaddy کچھ ایسے طریقے شیئر کرتی ہے جس کے ذریعہ AI ٹیکنالوجی ٹولز چھوٹے کاروباروں کے لیے زیادہ افادیت کو آگے بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔  

    AI چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک طاقتور ٹول ہو سکتا ہے، چاہے ان کی نظر: کارروائی کے آٹومیشن کے ذریعے اپنے ورک فلو کو اسٹریم لائن کرنے پر ہو؛ فیصلہ سازی کو بہتر بنانے پر ہو؛ اپنی صنعت میں مسابقتی فائدہ حاصل کرنے پر ہو؛ کسٹمر کا بہتر تجربہ فراہم کرنے پر ہو؛ یا آسانی سے اور تیزی سے ایک خوبصورت پیشہ ورانہ کاروباری سائٹ بنانے پر ہو۔

    کاموں کو خودکار کرنے، ڈیٹا کا تجزیہ کرنے اور بصیرتیں فراہم کرنے کی اپنی صلاحیت کے ساتھ، AI میں کھیل کے میدان کو برابر کرنے کی استعداد ہے۔ اب چھوٹے منصوبے بھی بڑی کمپنیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

    مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ آنے والے دنوں، مہینوں اور سالوں میں عروج حاصل کرتی رہیں گی۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ اس سے پہلے حکمت عملی بھرے انداز میں اور محتاط سوچ کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔

    یہ تین طریقے ہیں جن سے AI آپ کے کاروبار کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

    1. وقت طلب کاموں کو خودکار بنائیں

    اعادی اور وقت طلب کاموں کو خودکار بنا کر، چھوٹے کاروبار وقت کی بچت کر سکتے ہیں، اخراجات کو کم کر سکتے ہیں اور پیداواری صلاحیت بڑھا سکتے ہیں۔  یہ گاہک کی مصروفیت میں بہتری، افزائش میں اضافہ اور مجموعی طور پر کاروبار کی بہتر کارکردگی کا باعث بن سکتا ہے۔  مثال کے طور پر، آپ کاروباری عمل کو خودکار کرنے کے لیے AI کا استعمال کر سکتے ہیں جیسے: ڈیٹا اینالیٹکس، انوائسنگ، اور دیگر انتظامی کام جو آپ اپنے کاروبار میں استعمال کرتے ہیں۔  یہ غلطیوں کو کم کرنے اور ڈیٹا کی درستگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر سکتی ہے، جس سے فیصلہ سازی بہتر ہوتی ہے۔

    اس کے نتیجے میں، آپ کو اپنے کاروبار کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے اور گاہک سے تعلقات کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔  AI کاروباریوں کو چیٹ بوٹس اور ورچوئل اسسٹنٹس کی معرفت خودکار تعاملات کے ذریعے ان کی کسٹمر سروس کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔ یہ ٹولز صارفین کو عام استفسارات، جیسے پروڈکٹ کی معلومات اور خرابیوں کا سراغ لگانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ بدلے میں، یہ کسٹمر سروس کے عملہ کو مزید پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کے لیے آزاد کر دیتا ہے۔ یہ سب کچھ جوابی اقدام کے مختصر اوقات، گاہک کی اعلیٰ طمانیت اور وفاداری میں اضافہ کا باعث بن سکتے ہیں۔  AI سے چلنے والے مارکیٹنگ ٹولز، جیسے GoDaddy Airo Digital Marketing، ای میل مہمیں بھیجنے اور سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرنے جیسے اعادی کاموں کو خودکار بنا کر مارکیٹنگ کی افادیتوں کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

    1. بہتر بصیرتیں فراہم کریں۔

    گاہک کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے، AI کسٹمر کی ترجیحات اور رویے کے بارے میں بصیرتیں پیش کر سکتی ہے، جس سے کاروباری اداروں کو اپنی ای میلز اور اشتہارات کو تیار کرنے میں سہولت ملتی ہے۔  بڑی مقدار میں ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی AI کی صلاحیت چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک اور کلیدی فائدہ ہے۔  آپ کے صارفین کیا چیز پسند کرتے ہیں اور کیا چیز پسند نہیں کرتے ہیں اسے سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے، سوشل میڈیا، کسٹمر کے باہمی تعامل اور سیلز ڈیٹا سمیت، متعدد ذرائع سے ڈیٹا اکٹھا کرنا اور تجزیہ کرنا آسان ہے۔

    مثال کے طور پر، کاروبار میں AI کا استعمال ڈیٹا کے تجزیہ کو خودکار بنا کر آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے جس میں کبھی گھنٹوں کا وقت لگتا تھا۔ یہ آپ کو یا آپ کے ملازمین کو کسٹمر سروس یا پروڈکٹ کی تیاری پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے آزاد کر سکتا ہے۔  اس کے علاوہ، سپلائی چین مینیجمنٹ، انوینٹری کنٹرول اور پروڈکشن کے عمل سے متعلق ڈیٹا کا تجزیہ کرکے لاگت کی بچت کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے میں AI آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

         3۔  لاگتیں کم کرنے کے لیے ڈیٹا پر مبنی لیڈ جنریشن

    اپنے CRM (کسٹمر ریلیشن شپ مینیجمنٹ) ٹول اور سوشل میڈیا فیڈز کے لیڈ ڈیٹا کے ساتھ اپنی ویب سائٹ سے ٹریفک اور رویے کے ساتھ ایک AI ٹول کو تربیت دینے کا تصور کریں۔

    اس طرح کا ایک AI ٹول آپ کے زیر ہدف سامعین اور ان کی ترجیحات اور پیغام رسانی کے بارے میں بہتر تفہیم حاصل کرنے کے لیے اس تمام ڈیٹا کا تجزیہ کر سکتا ہے جس سے ان اقدامات کو اختیار کرنے میں مدد مل سکتی سکتے ہیں جو آپ ان سے اختیار کروانا چاہتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ کے ہر وزیٹر کے ساتھ سیکھنے اور موافقت کرنے کے قابل ہو جائے گا، اور ویب سائٹ کے وزیٹر کو زیادہ مؤثر طریقے سے ایک اہم اور ممکنہ گاہک میں تبدیل کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ موثر پیغامات تیار کرے گا۔ نئے ان پٹ سے سیکھنے کی صلاحیت کے ساتھ، جیسے کہ آپ کے CRM میں لیڈز میں شامل کر کے، یہ تاریخی ڈیٹا کا تجزیہ کر سکتا ہے اور ہر لیڈ کو سیاق و سباق میں ڈال سکتا ہے، جس سے مارکیٹنگ کے منصوبوں پر لاگتوں کی بچت کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    اپنے چھوٹے کاروبار میں AI کو متعارف کروانا مشکل طلب ہونا ضروری نہیں ہے۔ اب کلید یہ ہے کہ آپ خود کو اور اپنے ملازمین کو AI کے مواقع اور دستیاب ایپلی کیشنز سے آگاہ کریں۔ یقینی بنائیں کہ ڈیٹا کو ذمہ دارانہ اور اخلاقی انداز میں اکٹھا اور استعمال کیا جاتا ہے، نیز حساس ڈیٹا کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے مناسب اقدامات موجود ہیں۔  چھوٹی شروعات کریں، پھر وہاں سے آگے بڑھیں۔

    اس بارے میں مزید معلومات کے لیے کہ GoDaddy آپ کے کاروبار کی مدد کس طرح کر سکتی ہے، ملاحظہ کریں: GoDaddy کی AI پرامپٹ لائبریری — چھوٹے کاروباروں کے لیے بہترین AI پرامپٹس

    GoDaddy کے بارے میں

    GoDaddy اپنا کاروبار شروع کرنے، بڑھانے اور اسے پھیلانے میں دنیا بھر کے لاکھوں کار آموزوں کی مدد کرتی ہے۔ لوگ اپنے کاروبار کو نام دینے، ایک پیشہ ور ویب سائٹ بنانے، گاہکوں کو راغب کرنے، مصنوعات اور خدمات فروخت کرنے اور آن لائن ادائیگیاں قبول کرنے کے لیے GoDaddy کا استعمال کرتے ہیں۔ GoDaddy کے استعمال میں آسان ٹولز چھوٹے کار آموزوں کو ہر چیز کا ایک ہی جگہ پر انتظام کرنے میں مدد کرتے ہیں، اور اس کے ماہرین 24/7 مدد فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔ کمپنی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، www.GoDaddy.com ملاحظہ کریں۔

    لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/2363619/4763615/GoDaddy_Logo.jpg

    رابطہ: Mohammed El Batta, elbatta@fekracomms.com

    ایڈیٹر کا انتخاب

    دی کافی بین اینڈ ٹی لیف® کے 63 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا — Make It Yours کے ساتھ

    اکتوبر 16, 2026

    3iQ کو ابوظہبی کے IFC سے اصولی منظوری مل گئی

    اکتوبر 14, 2026

    D Prime نے #DooTrader انٹرنیشنل کپ 26/27 USD 1M تجارتی مقابلے کے لیے ڈیلی ROI PK فیچر کا آغاز کیا

    اکتوبر 9, 2026
    تازہ ترین خبریں

    میٹا پیچیدہ کاموں کے لیے نئے میوزک ونڈر ماڈلز کے ساتھ اے آئی کی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔

    ٹیکنالوجی اکتوبر 14, 2026

    MENLO PARK، CALIFORNIA / RankWire.AI / – Meta نے Muse Wonder اور Muse Wonder Full…

    ڈبلیو ایچ او نے 2030 کے پھیلنے کی نئی حکمت عملی میں 24 گھنٹے کا پتہ لگانے کا ہدف مقرر کیا۔

    اکتوبر 13, 2026

    تھائی لینڈ میں سیلاب سے 71 افراد ہلاک اور ایک ملین کے قریب گھر بار بے گھر ہو گئے۔

    اکتوبر 13, 2026

    پاکستان نے وفاق کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کر دیا

    اکتوبر 12, 2026

    پانی کی پیداوار میں کمی کے ساتھ عمان کی بجلی کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔

    اکتوبر 12, 2026

    یورپی یونین نے عالمی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تقریباً €170M مختص کیے ہیں۔

    اکتوبر 10, 2026

    ایئر عربیہ نے شارجہ سے عمان کی نئی پروازوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے نیٹ ورک کو بڑھایا

    اکتوبر 10, 2026
    © 2023 Jam I Jahan Numa | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.